قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائ ایسوسی کی کور کمیٹی کا اہم آن لائن اجلاس

200

:اسلام آباد 3اگست   2020(جی این پی)
قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائ ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کا اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایسوسی ایشن کی 20 سالہ کارگردگی کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر ایسوسی ایشن کی طرف سے کیے گئے تمام ویلفئیر کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کور کمیٹی نے پیش کی گئ رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ 2008 میں قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ طے کیے گئے معاہدے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متفق رائے سے ڈاکٹر عبدالباسط کو قائم مقام صدر، ڈاکٹر فرزانہ الطاف شاہ کو نائب صدر، اور ملک عرفان کو خزانچی مقرر کیا گیا،
کور کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ طے کیے گئے  ایم ۔او۔ یو کی روشنی میں ایسوسی ایشن طلبہ کی ویلفئیر اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
دریں اثناء ایسوسی ایشن کے 20 سال پورے ہونے پر آن لائن اجلاس اور تقریبات جاری ہیں۔
ایک آن لائن سیشن میں سابق وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی و موجود ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یسینزئ، وائس چانسلر بےنظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، پرو ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم ، ڈائریکٹر ایکڈیکمس ڈاکٹر محمد اشتیاق علی، محمد مرتضی نور، ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید گلفراز حسین کاظمی نے شرکت کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائ ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا اور اسے دیگر ایلومنائز کے لیے رول ماڈل کا درجہ دیا۔
پروگرام کی نظامت شبیر حسین لدھڑ نے کی۔