جنوبی ایشیا ہائیر ایجوکیشن سمپوزیم 19 جون 2020 کو منعقد ہوگا
نیشنل کوآرڈینیٹر انٹریونیورسٹیز کنسورشیم پاکستان جنوبی ایشیاء ہائیر ایجوکیشن موٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
:(جی ان پی)
تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیاء ہائیر ایجوکیشن سمپوزیم کا انعقاد 19 جون 2020 کو کرونا وائرس کی وجہ سے اس وقت ہائر ایجوکیشن کو درپیش مسائل اور آن لائن ایجوکیشن کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق ہوگا۔
نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان اور کنٹری کوآرڈینیٹر گلوبل اکیڈمکس لیڈرشپ اکیڈمی پاکستان ، مرتضیٰ نور جنوبی ایشین ممالک کے ممتاز ماہرین کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ COVID-19 کے پھیلنے کے بعد مقررین اعلی تعلیم کے شعبے میں تازہ ترین اپڈیٹس اور پیشرفتوں کا تبادلہ کریں گے۔ آن لائن سیشن کا مقصد خطے میں بڑے پیمانے فاصلاتی نظام سے لے کر آن لائن تعلیم کی تازہ ترین صورتحال اور جنوبی ایشین ممالک میں اس سے متلعق کیے گئے اقدامات و تجربات کو بھی پر بھی ماہرین تعلیم بات کریں گے
نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم پاکستان ، مرتضیٰ نور پاکستان کے اعلی تعلیم کے شعبے خصوصا online آن لائن تعلیم،دوردراز علاقوں میں آن لائن تعلیم کے حوالے سے طلبہ کو درپیش مسائل اور طلباء کی آن لائن تعلیم و یگر آن لائن پروڈکیٹیو سرگرمیوں میں موثر مشغولیت کے بارے میں روشنی ڈالیں گے۔
آن لائن سیشن میں اعلی تعلیم کی قیادت کے سینئر ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔