-اسلام آباد، 21 نومبر، 2022 (جی این پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوگیا، ڈاکٹرز نے انہیں 4ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
فاسٹ بولر کا اسلام آباد میں واقع معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے
شاہین شاہ آفریدی چار ہفتوں بعد گھٹنے کی انجری کا ری ہیب کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے
شاہین شاہ آفریدی کے آئندہ سال اپریل میں سلیکشن کے لیے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔
-مزید پڑھیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ میریدوف راشد کی ایوانِ صدر میں مُلاقات