google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

سربراہ پاک فضائیہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

 :اسلام آباد،۷ستمبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ ترجمان پاک فضائیہ

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عصر حاضر کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور نئے ابھرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ

ائیر چیف کا دونوں ممالک کے مابین موجودہ خوشگوار تعلقات کا ذکر اور دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم۔ ترجمان پاک فضائیہ

ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ کی پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق کی گئی کاوشوں کا ذکر۔ ترجمان پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ کی معزز مہمان کو حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے کی گئی نمایاں پیش رفت پر بھی بریفنگ۔ ترجمان پاک فضائیہ

ایئر چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل ضروریات کے پیش نظر مقامی سطح پر خودانحصاری کے تحت تکنیکی آلات کی تیاری کے عزم کا اعادہ۔ ترجمان پاک فضائیہ

مزید پڑھیں: ڈاکٹر گوہر اعجاز کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات

موجودہ عالمی سلامتی کا ماحول اور فضائی جنگ پر اثرانداز ہونے والے نئے ابھرتے ہوئے عوامل، پاک برطانیہ بہترین شراکت داری کے متقاضی ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ

پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات علاقائی امن اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر مبنی ہیں۔ ایئر چیف

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاک فضائیہ کو جدت سے ہم کنار کرنے پر موجودہ عسکری قیادت کی تعریف۔ ترجمان پاک فضائیہ

برطانوی ہائی کمشنر کی پاک فضائیہ کی جانب سے تربیتی شعبہء اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیئے کی گئی حالیہ پیشرفت کی تعریف۔ ترجمان پاک فضائیہ

محترمہ جین میریئٹ کی تربیتی شعبہ میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔ ترجمان پاک فضائیہ

تربیتی شعبہ میں باہمی تعاون سے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ ترین تربیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ

معززین کا نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور آپریشنل صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین موجودہ عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق۔ ترجمان پاک فضائیہ

مزید پڑھیں: کامسٹیک اور انڈونیشیا کا او آئی سی کے سائنسدانوں کے لیے فیلوشپس کا آغاز

دونوں معززین کا مشترکہ تربیتی مشقوں اور صلاحیتوں کے تبادلے کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے سے متعلق تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ

تکنیکی مہارت کے اشتراک اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر پاک فضائیہ اور رائل ایئر فورس کے مابین قریبی تعلقات کو مزید مؤثر بنایا جاسکے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ

ملاقات کا اختتام عسکری ہوابازی کے شعبہ میں ایک پائیدار تعاون کے لیئے نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم پر ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ اور برطانوی ہائی کمشنر کے مابین یہ ملاقات دونوں ممالک کی جانب سے خطے کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk