پاکستان میں سوشل سائنسز: چیلنجز، امکانات اور مواقع“ کے موضوع پر ویبینارکا انعقاد
:اسلام آباد (جی این پی)
قائداعظم ایلومینائی ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام ”پاکستان میں سوشل سائنسز: چیلنجز، امکانات اور مواقع” کے موضوع پر ویبینارکا انعقاد، جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور سابقہ ڈین پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال چاولا سمیت ممتاز ماہر تعلیم نے خطاب کیا۔پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے عوامی پالیسی ساز اداروں میں سماجی سائنسدانوں کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر فلسفہ جیسے سوشل سائنسز مضامین کو بہتر انداز میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چاولا نے تاریخی تناظر میں سماجی سائنس کے مضامین کو درپیش مختلف چیلنجز کے بارے میں بات کی اور مقامی مسائل پر تحقیق کو فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ ، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن برائے سوشل سائنسز پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور اور قائد اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منور حسین نے بھی ویبنار سے خطاب کیا۔