انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مرتضی نور سے ملاقات، آئن لائن مشاعرے پر مشاورت

229

بہاول پور ( جی این پی):  انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسوٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ علم وادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ کووڈ 19بحران کے دوران بھی تدریسی اور ادبی سرگرمیاں بلا تعطل آن لائن ذرائع سے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نے انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے کوآرڈینیٹر مرتضی نور، اساتذہ اور طلباء کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مارچ میں بہاول پور لٹریری  اینڈ کلچرل فیسٹیول کا یادگار ایونٹ بہاول پور کی عظیم علمی روایات کے احیاء کا باعث بنا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اکادمی ادبیات پاکستان اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے اشتراک سے نسل نو عید ملن مشاعرے کا آن لائن انعقاد بہت خوش آئند اقدام ہے۔ ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات پاکستانی زبانوں میں اپنا کلام پیش کریں گے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر چیئر مین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک کے تعاون کو بھی سراہا۔