جوائنٹ ایکشن کیمیٹی اور قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کا قائداعظم یونیورسٹی پر قبضہ کے خلاف مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

228

اسلام آباد (جی این پی) :
قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر غیرقانونی قابض افراد کے خلاف قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بنی جوائینٹ ایکشن کمیٹی نے قبضہ مافیہ کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا ہے
اس حوالے سے ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں قائدین ایلومنائ ایسوسی ایشن کے سنئیر قائدین، فکیلٹی اور ایمپلائز ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی کُل 1709 ایکڑ زمین واگزار کروانے کے لیے دوبارہ سے مہم شروع کی جائے گی۔اس سے پہلے جنوری 2019 میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی یونیورسٹی کی زمین واگزار کروانے کا حکم دیا مگر کچھ دنوں کے بعد CDA کی جانب سے جاری آپریشن روک دیا گیا۔
کمیٹی نے اس معاملہ کو وزیرتعلیم، سنیٹ کی قائمہ کمیٹی اور پارلیمینٹ ہاوس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
یونیورسٹی کے 350 ایکڑ پر غیرقانونی طور پر کئ افراد قابض ہیں۔
کمیٹی نے چانسلر یونیورسٹی صدر پاکستان عارف علوی، وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم تک رسائ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اس اہم مسلے کی طرف توجہ دلائ جاسکے۔