انٹریونیورسٹیز کنسورشیم کی جانب سے پبلک ہیلتھ اینڈ سِوک ایجوکیشن کے آن لائن کورس کے اجراء کا فیصلہ

277

اسلام آباد: 28 مارچ 2020۔(گلوبل نیوز پاکستان ):  پاکستانی یونیورسٹیوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم فار دی پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان (IUCPSS) نے اپنی ممبر یونیورسٹیوں اور شراکت دار تنظیموں کے اشتراک سے پبلک ہیلتھ اینڈ سوک سے متعلق دو ہفتوں کا مختصر آن لائن سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ کورس خاص طور پر ان یونیورسٹی طلبا کے لئے ہوگا جو 31 مئی 2020 تک کیمپس سے دور ہیں۔ وائس چانسلرز سمیت سینئر ماہرین پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ نے اس پر عمل شروع کردیا ہے
۔ اس کورس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں صحت عامہ کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے خاص طور پر کرونا وائرس سمیت وائرل بیماریوں کے بارے میں اور وہ اس سلسلے میں مختلف طریقوں سے کس طرح باخبر اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس کورس کے ذریعہ طلباء سوشل میڈیا ، متعلقہ اداروں ، محکموں اور صحت عامہ سے متعلق ہیلپ لائن اور دیگر متعلقہ امور اور خصوصا بزرگ شہریوں اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔
یہ کورس شرکاء کو COVID-19 کے متعلق اہم معلومات اس سے نمٹنے کے ٹھوس طریقہ کار کے بارے مکمل آگاہی فراہم کرے گا اور سوشل میڈیا پر اس کی معلومات جیسے کورونا وائرس سے متعلق آنے والی معلومات کی توثیق کیسے کریں اور اس سے بچاؤ کے اقدامات بھی کریں۔ امید کی جارہی ہے کہ تربیت یافتہ طلباء صحت عامہ میں بطور سفیر کام کریں گے اور وہ یقینی طور پر معاشرتی سطح اور تعلیمی اداروں میں موثر کردار ادا کریں گے۔ IUCPSS اور اس کی ممبر یونیورسٹیوں نے پاکستان بھر میں رضاکاروں کو تربیت دینے کے لئے اپنی خدمات کی پیش کش کی ہے تاکہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران کسی بھی طرح کی مدد کی تیاری کی جاسکے۔ مرتضیٰ نور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم آف پروموشن برائے سوشل سائنسز