google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

:اسلام آباد،20 مارچ 2024 (جی این پی)

پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، صدر مملکت

امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری ، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی جانی چاہیے، صدر مملکت

مزید پڑھیں:سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کی کامیاب تکمیل پرامریکی سفیر کا اظہار مسرت

پاکستان -امریکہ تعلقات سات دہائیوں پر محیط ، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں ، صدر مملکت

پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا ، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے، صدر مملکت

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے ، صدر مملکت

پاکستان اور امریکہ تجارت ، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں، امریکی سفیر

امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk