google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیراعظم کا چینی وزیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

: اسلام آباد ،22 جون 2024 (جی این پی)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر جناب لیو جیان چاؤ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ عزت مآب لیو جیان چاؤ کا دورہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہء چین کے بعد ہونے والی پیشرفت کا حصہ ہے۔

چینی وزیر اور ان کے وفد کے ارکان کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں اور پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کو پاک چین پولیٹیکل پارٹیز فورم کی کامیاب تنظیم اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکنزم (جے سی ایم) کے تیسرے دور پر مبارکباد دی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری  پر دونوں ممالک میں مکمل سیاسی اتفاق رائے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بزنس ٹو بزنس اور صنعتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تاریخی اور منفرد اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ۔

انہوں نے پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اپنے حالیہ دورہء چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ہونے والی نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا اور پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے میں اس راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کے چینی قیادت کے وژن کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے تمام جاری اور نئے منصوبوں کی جلد تکمیل اور ان پر عمل درآمد پاکستان کی اقتصادی ترقی اور جامع ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم کویت کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تجربے کے تبادلے ، استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ چین کے آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سی پی سی کی مکمل حمایت کی تعریف کی۔

جناب لیو جیان چاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار اور انتہائی قابل اعتماد دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے اور وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا اور سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کے لیے مشترکہ طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء چین انتہائی کامیاب رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے لئے تیار ہیں

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk