google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

امیر جماعت اسلامی سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

: اسلام آباد ،10 جون 2024 (جی این پی)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ناروے کے سفیر پر البرٹ ایلسوس نے اسلام آباد میں ملاقات کی ان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت ہے اور اس کا انتخابی نظام انتہائی جمہوری اور قابل تقلید ہے امیر جماعت اسلامی نے ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور ناروے کے تعلقات، بین الاقوامی حالات ، فلسطین کی صورت حال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ملاقات ایک گھنٹہ اسلام آباد میں جاری رہی ۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ناروے کے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے یہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا انسانی حقوق کی بنیاد پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے دیگر ممالک سے مل کر فلسطینیوں کی جو نسل کشی ہو رہی ہے اس کو فوری روکنے کے ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کی آزاد حیثیت کو تسلیم کریں۔

مزید پڑھیں: امریکہ، پاکستان کا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے بین الاقوامی اجلاس
عالمی برادری فلسطین میں عورتوں، بچوں اور نوجوانوں کو جینے کا حق دے۔ اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنا کردار ادا کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا اسرائیل کے ظلم و جبر کے خلاف متحد ہو جائے۔فلسطین میں بمباری کا نشانہ بننے والی عورتوں اور بچوں کو جینے کا

حق دیا جائے۔فلسطین میں غذائی قلت کو دور اور صحت کی سہولیات کو بحال کیا جائے۔
اس موقع پر ناروے کے سفیر پر البرٹ ایلسوس نے ملاقات کی دعوت پر امیر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کی حکومت فلسطین میں قیام امن کیلیے کوششیں جاری رکھے گی۔ فلسطین میں قیام امن سے دنیا کا امن وابستہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی اور ناروے کے سفیر میں باہم رابطے رکھنے میں اتفاق کیا گیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk