google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پاکستانی اعلیٰ تعلیمی وفد استنبول روانہ

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (ایپسپ) اور کامسٹیک کے زیراہتمام پاکستان کا 34 رکنی وفد استنبول میں یوریشین ہائر ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کرے گا۔

اسلام آباد، فروری 27، 2023 (جی این پی): 34 رکنی پاکستانی اعلیٰ تعلیمی وفد استنبول میں یوریشیا سمٹ میں پہلا پاکستانی پویلین قائم کرنے، ترکی کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کے لیے استنبول روانہ ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (ایپسپ) اور کامسٹیک کے زیراہتمام پاکستان کا 34 رکنی وفد استنبول میں یوریشین ہائر ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کرے گا۔ یوریشین سمٹ میں پہلی بار پاکستان پویلین قائم کیا جائے گا جس میں چھ معروف یونیورسٹیاں بوتھ قائم کریں گی اور دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے نمائندے مختلف تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور طلباء و فیکلٹی کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں کے بارے تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔

متعلقہ تحریر پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشیائی ہم آھنگی کو مضبوط کرنے کا ایک موقع

وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، چیئرمین ایپسپ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک اور جناب اویس رؤف، صدر ایپسپ پنجاب کر رہے ہیں۔

ایپسپ کی قیادت کے علاوہ بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین، ریکٹرز، وائس چانسلرز اور اقرا یونیورسٹی، انڈس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، برینز انسٹی ٹیوٹ، ایس بی بی دیوان یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب، آئی ایس اے ٹی، گفٹ یونیورسٹی کے نمائندے بھی وفد کا حصہ ہیں۔

یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف سیالکوٹ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ پاکستانی پویلین میں بوتھ قائم کریں گے۔

یہ سمٹ یوریشیا میں ایک سالانہ سب سے بڑا بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی پروگرام ہے، جو پوری دنیا سے آنے والے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیٹ ورکنگ اور تعلیمی شراکت داری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ اعلیٰ تعلیمی قیادت کو ایک دوسرے کے بہترین طریقوں اور تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی وفد زلزلہ سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی بھی کرے گا۔ متاثرہ نوجوانوں کے لیے خصوصی وظائف کے ساتھ ساتھ امداد کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ وفد ترکی کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ بھی کرے گا اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کرے گا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk