GLOBAL   NEWS   PAKISTAN

وزیراعظم کی بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان کی درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں ایک کردار ادا کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لئے تیز تر ویزہ پراسیسنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ بحرین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے جیسا کہ ہم بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں؛ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے بحرین کے پولیس اہلکاروں کی نیشنل پولیس اکیڈیمی، اسلام آباد میں تربیت کے حوالے سے بھی پیشکش کی۔

بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
_

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.