google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

اوآئی سی ۱۵ ڈائیلاگ پلیٹ فارم کا پہلا وزارتی اجلاس

اسلام آباد، 28 مئی, 2023 (جی این پی): او آئی سی ۱۵ ڈائیلاگ پلیٹ فارم کا پہلا وزارتی اجلاس الماتی، قازقستان میں 25-26 مئی 2023 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں قازقستان، قطر، کیمرون، مراکش، ایران، پاکستان، آذربائیجان، یو اے ای، انڈونیشیا اور ترکیہ کے وزراء اور وفود نے کامسٹیک سیکرٹریٹ اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ شرکت کی۔

قازقستان کے سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر جناب سیاسات نوربیک نے اجلاس کی صدارت کی۔ جبکہ ایجنڈے کی منظوری کے بعد ملکی وفود، کامسٹیک سیکرٹریٹ، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ اور کازنو الفارابی یونیورسٹی کے سربراہان نے اپنی تقاریر کیں۔

مزید پڑھیں: صحت کی ہنگامی صورتحال کے بنیادی اصولوں پر تربیت کا انعقاد

اجلاس میں ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا اور او آئی سی۱۵ ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے الماتی رولز اینڈ ریگولیشنز کو منظور کی گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے اپنے وفد کے ہمراہ قازقستان کے سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر اور کازنو الفارابی یونیورسٹی کے ریکٹر سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور او آئی سی خطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مستقبل میں تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ پروگرام تیار کرنے پر اتفاق کیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk