google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

صحت کی ہنگامی صورتحال کے بنیادی اصولوں پر تربیت کا انعقاد

اسلام آباد، 26 مئی، 2023(جی این پی): شماریاتی، اقتصادی اور سماجی تحقیق اور تربیتی مرکز برائے اسلامی ممالک (سیسرک) ، کامسٹیک، اور عرب جمہوریہ مصر کی وزارت برائے صحت و آبادی کے تعاون سے 23-25 مئی کے دوران “صحت کی ہنگامی صورتحال اور بحرانوں پر مربوط انتظام کے بنیادی اصول” کے موضوع پر تین روزہ تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔

پروفیسر ایہاب اباب کمال، وزیر مشیر برائے طبی تعلیم کے امور، وزارت صحت، مصر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے سیشن سے آن لائن خطاب کیا۔ جبکہ سیسرک کی محترمہ سمیحہ عبداللہ عنان نے اس کورس کی نظامت کی۔ اس تربیتی کورس کے زیادہ تر مقررین کا تعلق مصر اور پاکستان سے تھا۔

مزید پڑھیں: ایس اے پی اور پاکستان حکومت پبلک انٹرپرائزز کو جدیدکرنے کیلئے کوشاں

ایمرجنسی بمقابلہ بحران اور آفات ، ہنگامی حالات اور آفات کس طرح لوگوں کی صحت کو متاثر کرتی ہیں، صحت کی ہنگا صورتحال، اور بحران کے خطرے کے انتظام جیسے موضوعات پر مصری مقررین نے تبادلہ خیال کیا۔

جناب بلال انور، سی ای او، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ، وزارت برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پاکستان نے صحت عامہ کے نظام کے لیے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کرنے اور اپنے ادارے کے تجربے پر بات کی۔

تقریب میں 21 ممالک سے تقریباً 57 شرکاء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالرشید کنسلٹنٹ (ہیلتھ انیشیٹوز) اور کامسٹیک کی پروگرام آفیسر محترمہ ایمن ملک نے کامسٹیک کی نمائندگی کی۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk