انتخابات سے قبل نیب کے کرپشن کے فیصلے ہو جا ئیں گے: وزیر داخلہ

انتخابات سے قبل نیب کے کرپشن کے فیصلے ہو جا ئیں گے: وزیر داخلہ

76
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات سے پہلے نیب کے کرپشن کے فیصلے ہو جا ئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ نے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو کہا، یہ دونوں جماعتیں نالائق ہیں اور مجھے یقین ہو تاجا رہا ہے کہ اگلے وزیر اعظم بھی عمران ہونگے۔ان کامزید کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کو آخر کا مفاہمت کی طرف جا نا ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز چیختے اور چلاتے رہے اور اب ان دونون جماعتوں کو سمجھ آگئی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ صرف چوں چوں کا مربعہ ہیں، آپ کو سمجھ نہیں ہے، میڈیا میڈیا کرتے ہیں، یہ چالیس کیمرے آپ کے شکر گزار ہیں اگر آ پ نہ بولیں تو ان کو ڈرامے خریدنے پڑیں گے اور کامیڈی اس وقت ڈراموں میں سب سے مہنگی ہے۔انہوں نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن کو آڑھے ہا تھوں لے لیا کہ اپنے گھروں کو ٹھیک کرو، ملک کوکیا خاک ٹھیک کرو گے، دونون جماعتوں کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جا ری ہے۔انہوں نے کہاکہ ای سی ایل سے نام خارج کرنے کیلئے شہباز شریف نے وقت پر درخواست ہی نہیں دی۔ایک  سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ لندن میں مقیم الطاف حسین اور نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کاامن ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق عمران خان نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وزارت اطلاعات کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے110 وارڈز بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیج رہے ہیں، جو ان کا فیصلہ کرے گا۔