پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے زیر اہتمام قومی سٹارٹ اپس چیمپین شپ سپیرئر کے نام

لاہور مال روڈ ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام قومی سطح پر ملک بھر سے منتخب ہونے والے 17 سٹارٹ اپس کے درمیان مقابلہ

231

اسلام آباد 24 جنوری 2020  (جی این پی ) :  لاہور مال روڈ ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام قومی سطح پر ملک بھر سے منتخب ہونے والے 17 سٹارٹ اپس کے درمیان مقابلہ ہوا. جسے سپیرئر یونیورسٹی کی ٹیم آئی آٹومیٹ نے جیت لیا. یونیورسٹی کی ٹیم نے معذور افراد کےلیئے خودکار ویل چیئر بنانے کے آئیڈیا پر پہلی پوزیشن حاصل کی.
تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کےچیئر مین سردار تنویر الیاس خان، ڈائریکٹر پڈک پنجاب انڈسٹریل لاہور: چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان، سی ای او جہانزیب بھروانہ سپیریئر کی اسٹیٹ اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمٰن، چیف ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیا گیا.
ایگزکٹو آفیسر پی بی آٹی جہانزیب بھروانہ، سیکرٹری انڈسٹریز ظفر اقبال اور آئی ٹی کے شعبہ سے وابسطہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
سپیریئر یونیورسٹی کی کامیابی پر ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے کہا آج کی جیت سے ثابت ہو گیا کہ سپیریئر نوکریاں لینے والے نہیں دینے والے پروڈیوس کر راہا ہے. یہ بڑی کامیابی ہے اور سپیریئر کے لیئے اعزاز ہے. امید ہے دوبئی میں ہونے والی مارچ میں سٹارٹ اپ مقابلے میں بھی سپیریئر کی ٹیم کامیابی حاصل کے گی.
اس موقع پر چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم ایسے مقبلے کرواتے رہیں گے. مقابلی میں تمام ٹیموں نے بہترین آئیڈیاز پیش کیئے. جیت پر سپیریئر یونیورسٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.