Thursday, April 24, 2025

ٹیلی نار پاکستان  کی جانب سے خواتین ملاز مین کو بااختیار بنانے کے لیے منفرد اقدامات متعارف

اسلام آباد، –  ٹیلی نار پاکستان  کی جانب سے خواتین ملاز مین کو بااختیار بنانے کے لیے  دو  منفرد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ، کمپنی کی جانب سے اٹھائے گئے  اقدامات میں ’نئی راہ‘ اور ایگزیکٹو ایم بی اے کے لئے  اسکالرشپ  جیسے دو اہم اقدامات شامل ہیں ، جن کا مقصد خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے  دفاتر میں  مزید شمولیت اور معاون ماحول فراہم کرنا ہے۔

 ‘نئی راہ’ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا   پارٹ ٹائم ورک ماڈل ہے، جو خواتین کو اپنے کیریئر اور ذاتی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے خواتین گھر اور کام کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کر سکتی ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت سلیمان داود اسکول آف بزنس (ایس ڈی ایس ڈی ) میں ایگزیکٹو ایم بی اے اور دیگر ماسٹرز پروگرامز کے لیے خصوصی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اس  اقدام کا مقصد خواتین ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔  یہ اقدامات خواتین کے عالمی دن 2025 کے تھیم ‘Accelerate Action’ کے  عین مطابق ہیں، جس کا مقصد صنفی مساوات کے لیے عملی تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر، اریج خان کنے کہا ،”خواتین کو قیادت، جدت اور کامیابی کے مواقع دینا حقیقی ترقی کا راز ہے۔ ‘نئی راہ’ اور لمزمیں ایگزیکٹو ایم بی اے اسپانسرشپ جیسے اقدامات کے ذریعے ہم صرف شمولیت کی بات نہیں کر رہے بلکہ خواتین کو عملی طور پر آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان پہلے بھی خواتین کے لیے ‘نیا آغاز’ اور ‘پرواز’ جیسے پروگرام متعارف کرا چکا ہے، جن کے ذریعے ملازمتوں میں شمولیت کو بڑھایا گیا۔ اس کے علاوہ، ادارہ ‘سرکل ویمن’ اور ورلڈ بینک کے ‘گرلز لرن، ویمن ارن’ جیسے منصوبوں کے ساتھ مل کر خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں اور مالیاتی سہولتوں کی فراہمی میں بھی معاونت  فراہم کر رہا ہے۔ اسی طرح، ‘ایمپاور ہر فار ٹوڈے’ اور ‘ایمپاور ہر ٹو لیڈ’ جیسے لیڈرشپ پروگرام خواتین کو قائدانہ صلاحیتوں اور رہنمائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ اقدامات ٹیلی نار پاکستان کی خواتین کی ترقی اور شمولیت کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ ادارہ صنفی مساوات، تنوع اور خواتین کی شمولیت کے لیے ایسے پروگرامز جاری رکھے گا، جو ایک بہتر اور مساوی مستقبل کی راہ ہموار کریں گے۔

Hot this week

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

President Zardari Okays Peca amendment law despite journalists’ calls to resist

President Asif Ali Zardari gave his approval to the...

Dozens killed in crowd crush at world’s largest religious festival in India

A devastating crowd crush occurred early Wednesday at the...

ایزی پیسہ نے ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس متعارف کروا دی-

فری سبسکرپشن کی سہولت کے ساتھ اسلام آباد، : ایزی...

مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ٹی بی کا مستقل پھیلاو

مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں، ہر 34 سیکنڈ...

Dozens killed in crowd crush at world’s largest religious festival in India

A devastating crowd crush occurred early Wednesday at the...

The Evolution of Technology: Shaping the Future of Our World

Technology has been the driving force behind significant changes...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Related Articles

Popular Categories