google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےچین کی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ہا لی فینگ کی ملاقات

اسلام آباد ، ا اگست ۲۰۲۳ (جی این پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی صدر شی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی اور چین کی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ، ہا لی فینگ ، کی ملاقات

پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے چین کے تعاون اور مدد کا خواہاں ہے، صدر مملکت

پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری ہے ، صدر مملکت

دونوں ممالک مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ، صدر مملکت

پاکستان اور چین کے درمیان منفرد تعلقات ہیں ، دنیا کو ان کی دوستی سے سبق سیکھنا چاہیے، صدر مملکت

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات تعاون کے نئے شعبوں تک وسعت پا رہے ہیں، صدر مملکت

سی پیک خطے میں خوشحالی لانے کے علاوہ پاکستان کے معاشی منظر نامے کو بھی بدل دے گا، صدر مملکت

سی پیک نے پاکستان میں بجلی کی کمی پر قابو پانے میں کافی مدد کی ہے، صدر مملکت

پاکستان چین کے تمام بنیادی امور پر چین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت

صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کی مالی مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا

صدر مملکت نے تنازع جموں و کشمیر پر چین کے اصولی مؤقف پر بھی اظہار ِتشکر کیا

صدر مملکت نائب وزیراعظم کو ہلالِ پاکستان کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت نے پاک چین دوستی کے فروغ ، سی پیک منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے نگرانی پر ہا لی فینگ کے کردار کو سراہا

چینی نائب وزیراعظم نے ملاقات کے دوران مارچ 2020 ء میں صدر عارف علوی کے دورہ چین کا ذکر کیا

چین کے عوام صدر عارف علوی کا دورہ چین یاد رکھیں گے ، چینی نائب وزیر اعظم

صدر ِ پاکستان نے کورونا وبا کے خطرات کے باوجود مارچ 2020 ء میں مشکل وقت میں چین کا دورہ کیا، ہا لی فینگ

سی پیک سے پاکستان کے سماجی، اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے میں اہم تبدیلی آئی ہے ، ہا لی فینگ

سی پیک پورے خطے اور اس سے باہر پاکستان کی اقتصادی، تجارتی اور رابطہ کاری کی حیثیت کو مزید بڑھائے گا، ہا لی فینگ

نائب وزیراعظم نے صدر عارف علوی کو چین میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا

نائب وزیر اعظم نے خدمات کے اعتراف میں ہلال ِپاکستان عطا کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا

ہا لی فینگ نے صدر عارف علوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk