google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

اذربائجان اور سعودی وزیر برائے توانائی کا پاکستان منرل سمٹ کے مذاکرے سے خطاب 

:اسلام آباد ، ا اگست ۲۰۲۳ (جی این پی)

اذربائجان کے وزیر برائے توانائی کا پاکستان منرل سمٹ کے مذاکرے سے خطاب
ازبائیجان تیل اور گیس کے وسیع ذخائر رکھتا ہے. ازبائیجان گیس پائپ لائین کے زریعے بلیک سی تک گیس پہنچا رہا ہے
ازربائجان یورپ کو بڑے پیمانے پر توانائی فراہم کررہا ہے

سعودی وزیر معدنیات صنعت اور قدرتی وسائل عبد الرحمان البلوشی کا وزراء مذاکرے سے خطاب

سعودی عرب نے کانکنی کے لئے مراعات دی ہیں جس میں ماحولیاتی معیارات کو ملحوظ رکھا جاتا ہے
سعودی عرب کی معدنیات بھی ریکوڈک کی طرح دور دراز علاقوں میں پائی جاتی ہیں
سعودی عرب میں متعدد کانوں میں تمام ملازمین سعودی عرب کے شہری ہیں

مزید پڑھیں: پاکستان منرلز سمٹ اسلام آباد میں منگل کو ہوگی

پاکستان منرل سمٹ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا خطاب

ہر ترقی پذیر ملک سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہی ہے. جہاں استحکام ہے، پالیسیوں کا تسلسل ہے. سال 2013 میں سی پیک کا آغاز کیا. سی پیک نے تین سے چار سال میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی

سی پیک میں تھر میں کوئلے کی کانکنی کا منصوبہ شروع کیا. سی پیک مین چین نے تھر کول میں سرمایہ کاری کی اور ٹیکنالوجی بھی فراہم کی
قدرتی گیس بلوچستان سے نکلی اور ملک میں ترقی ہوئی مگر اس گیس کا بہت کم فایدہ مقامی افراد کو ہوا. مقامی آبادیوں کو ترقی میں شریک کیا جانا چاہیئے
تھر کول میں مقامی خواتین انتہائی بڑے ٹرک چلا رہی ہیں. ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم قدم ہے. کونسل میں تمام وفاقی صوبائی اور ضلعی محکمے ایک چھت میں آجائیں گے

 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاکستان منرلز سمٹ سے خطاب

.ملک میں جاری بحران ختم ہوگیا. ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ڈالر ہوگئے. ائی ایم ایف نے دو شرائط عائد کی ہیں۔ اور انہیں پورا کردیا گیا۔
مصر اور انڈونیشیا نے سرکاری فنڈ قائم کیا تھا. اسی طرح پاکستان میں بھی فنڈ قائم کیا جارہا ہے. پاکستان کو کبھی بھی نادہندہ نہیں ہوگا. پاکستان سرکاری فنڈ میں سب فنڈز ہونگے

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی سرمایہ کاروں کو ایک جگہ تمام مسائل کا حل ملے گا. سرمایہ کاری کو پرکشش بنایا جائے

.پاکستان میں گیس پائپ لائین کا نظام دنیا میں سب سے بڑا نظام ہے. موجودہ حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ آنے والے دنوں میں قوم کی ترقی میں معاون ہوگی

انتخابات میں جو بھی کامیاب ہوا وہ ہمارے کام سے فایدہ اٹھائے گا. پاکستان کو ترقی کے لیے چارٹر آف اکانومی کی سخت ضرورت ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk