google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان اور نسٹ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 :اسلام آباد،15ستمبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

ایس اینڈ گلوبل پاکستان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) دستخط کردیے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری سے دونوں اداروں کو ریسرچ، صنعتی تعلقات، ٹریننگ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

پرو ریکٹ آر آئی سی ڈاکٹر رضوان ریاض اور منیجنگ ڈائریکٹرایس اینڈ پی گلوبل مجیب ظہور نے نسٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ایس اینڈ پی گلوبل گلوبل کی ہیومن ریسورس (ایچ آر)، مارکیٹنگ اور آپریشنز ٹیم ، جب کہ نسٹ کی پلیسمنٹ آفس کی ٹیم نے شرکت کی۔

مجیب ظہور نے طلباء اور گریجویٹس کو قیمتی تجربہ فراہم کرنے میں انڈسٹریز اور تعلیمی اداروں میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے نہ صرف ہنر مند افراد کو مواقع دینے کے ایس اینڈ پی گلوبل کے پختہ عزم کا اعادہ کیا بلکہ اس شراکت داری سے حاصل ہونے والے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ اس طرح علم کے عملی اطلاق کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ طلباء کو جدید ترین فائنل ایئر پروجیکٹ (ایف وائی پی ) کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں یہ شراکت داری غیرمعمولی ٹیلنٹ کی تلاش اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنےکے ساتھ حقیقی دنیا کی ضروری مہارتوں سے آراستہ بھی کرے گی جو روایتی تعلیمی طریقہ کار سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں: کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائنس سمٹ سے خطاب

ڈاکٹر رضوان ریاض نے ایس اینڈ پی گلوبل کے بصیرت انگیز نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے نسٹ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ طلباء کو نہ صرف تعلیم بلکہ ہنر سے بھی آراستہ کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ آجروں کا پسندیدہ انتخاب بن سکیں۔ ڈاکٹر رضوان ریاض نے کہا کہ نسٹ کے سابق طلباءاپنی مہارت کی وجہ سے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کثیر جہتی ترقی کو فروغ دینے میں اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس کے دوررس اثرات سے بھی آگاہ کیا۔

ایم او یو پر دستخط کے بعد ایس اینڈ پی کے وفد نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) کا دورہ بھی کیا ، جو ریسرچ اور جدت طرازی کا مرکز ہے۔ وفد کو جدت طرازی اور تبدیل ہوتی ہوئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اس شراکت داری کے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس وژنری اتحاد کے ذریعے نسٹ اورایس اینڈ پی گلوبل تبدیل ہوتے ہوئے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا چاہتےہیں، جس میں ٹیلنٹ کی حفاظت، جدت کافروغ اورصنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا شامل ہے۔ یہ ایم او یو دونوں اداروں کےطویل مدتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk