google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

سکریٹری جنرل او آئی سی کی جانب سے اسلامی ممالک کے لیے کیے گئے اقدامات پر کامسٹیک کی تعریف

:اسلام آباد،20 جنوری 2024 (جی این پی)

اسلامی ممالک کی تنظیم ، او آئ سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان میں اسلامی ممالک کی تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹییکنالوجی (کامسٹیک) کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

جدہ میں قائم اسلامی ممالک تنظیم کے ہیڈکوارٹرز میں کامسٹیک کے کورآرڈینیٹر جنرل کے ساتھ اہم ملاقات میں انہوں نے کامسٹیک کی جانب سے حالیہ برسوں میں سائنس ٹییکنالوجی اور اعلی تعلیم کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں پروفیسر اقبال چوپدری نے بتایا کہ کامسٹیک آئندہ ماہ افریقی مسلم ممالک سے 18 ماہر امراض چشم کو رفاعی ادارے ایل آر بی ٹی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تربیت فراہم کرے گا جبکہ کامسٹیک کے اسکالرشپ پروگرام سے کثیر تعداد میں نوجوان اسکالرز اور ماہرین مستفید ہوکر اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ کامسٹیک کی جانب سے اب تک یمن، نائجریا، ماریطانیہ، فلسطین، کرغستان، صومالیہ، سوڈان، گیمبیاء سمیت دیگر کئ ممالک کے لیے پروگرام جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ ایسے ممالک جن میں مسلمانوں کی تعداد اقلیت میں ہے انہیں بھی اسکالرشپس اور سائنسی تربیت فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل کو کامسٹیک کے جاری تمام پروگراموں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں ”موسمِ بہار کے سنہرے خوابوں کی صدائیں” 2024 سرحد پار شامِ بہاراں جشن کا شاندار انعقاد

دوران ملاقات یونیورسٹی آف لاہور کے چئیرمین اویس رؤف نے اپنی یونیورسٹی کی جانب سے جمہوریہ چاڈ میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور چار اداروں کے قیام کے عزم کا اظہار کیا، جن میں انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل تھراپی، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، فیکلٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی اور فکیلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ یہ منصوبے کامسٹیک- افریقہ پروگرام کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کامسٹیک فلسطین پروگرام کے تحت ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کی مدد سے فلسطینی طلباء کے لیے 5000 مفت اسکالرشپس/ فیلو شپس/ مختصر تربیتی پروگراموں کا اعلان کیا۔

سیکریٹری جنرل او آئ سی نے کامسٹیک نے کامسٹیک کی بہترین کارگردگی کو سراہتے ہوئے او آئ سی جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے پاکستانی اعلی تعلیمی اداروں کا فلسطین اور دیگر ممالک کے نوحوانوں کو اسکالرشپس دینے پر شکریہ بھی ادا کیا-

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk