google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

:اسلام آباد،20 جنوری 2024 (جی این پی)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور گوادر پورٹ سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پاک چین تعلقات مضبوط، تاریخی اور کثیر جہتی نوعیت کے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے تائیوان پر پاکستان کے واضح اور اصولی موقف کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے “ون چائنہ اصول” کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا.

کسی بھی شکل میں تائیوان کی آزادی اور چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔ چیئرمین سینیٹ

پاکستان چین کی علاقائی سالمیت بالخصوص تائیوان کو چین کا ناقابل تنسیخ اور اٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

قومی اتحاد کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں ”موسمِ بہار کے سنہرے خوابوں کی صدائیں” 2024 سرحد پار شامِ بہاراں جشن کا شاندار انعقاد

پاکستان تائیوان میں مضحکہ خیز انتخابات کو مسترد کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

تائیوان میں بوگس انتخابی عمل میں وسیع پیمانے پر عوام کی عدم شرکت سے اکثریت کی رائے نہیں سنائی دی۔ چیئرمین سینیٹ

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا گیا۔

چین کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا ہمیں ادراک ہے۔ چیئرمین سینیٹ

چینی سفیر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk