google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

چیئرمین سینیٹ سے چین کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

 :نانجنگ،۲۵ستمبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، رابطہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔

ملاقات میں خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور۔

چیئرمین سینیٹ نے جیانگ زائیڈانگ کو بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

امید ہے سفیر اپنی بھرپور صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی۔

چیئرمین سینیٹ نے خطے میں امن کے قیام کیلئے چین کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

زراعت، کان کنی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال۔

زراعت، کان کنی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے استعفادہ کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ

”اسٹریٹجک تعاون شراکت داری“ پاک – چین تعلقات کو مزید مضبوط کریگی۔چیئرمین سینیٹ

دونوں ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

مزید پڑھیں: گرلز کپ کراچی: کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنان

ہر پلیٹ فارم پر چین اور پاکستان نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

”پاک -چین اقتصادی راہداری“ منصوبے  کی بدولت مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ

چین کی این پی سی کے سربراہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ

چین کے سرمایہ آگے بڑھیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار ہے، مشترکہ منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ

سرمایہ کاری کے لئے نئی راہیں ہموار ہونے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ

چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی کرے گا۔چیئرمین سینیٹ

پاکستان اور چین کے عوام کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے چین کے نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا۔

چین کی مختلف کمپنیز پاکستان کے دور دراز علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

چین کے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ چیئرمین سینیٹ

صدر شی جن پنگ کی کتاب کا مطالعہ کیا بہت متاثر ہوا۔ چیئرمین سینیٹ

آپ کی کتاب کا اردو میں بھی ترجمہ ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ کی تجویز

پاکستان چین کا قریبی دوست ہے، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، چینی سفیر

مزید پڑھیں: گرلز کپ کراچی: کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنان
چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے، چینی سفیر

پاکستان آ کر خوشی محسوس ہوئی، سفارتی، سماجی، اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں کردار ادا کرونگا۔ سفیر کا عزم

ملاقات میں چین کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو چین کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

چین نے حال ہی میں ایک وائٹ پیپر شائع کیا جس کا عنوان ”بنی نوع انسان کا مشترکہ مستقبل“ ہے۔ چینی سفیر

وائٹ پیپر کا مقصد دنیا کو امن، ترقی کا گہوارہ بنانا ہے۔ چینی سفیر

ملاقات میں سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان اور ایڈیشنل سیکرٹری عاصم خان گورایا بھی موجود تھے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk