google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹی وی فیسٹول کے شرکاءسے خطاب

 :نانجنگ،۲۶ستمبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹی وی فیسٹول کے شرکاءسے خطاب

پاکستان اور چین سی پیک کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

سات دھائیوں پر پاک چین دوستی کا شاندار سفر انفرادی حیثیت رکھتا ہے، مرتضی¸ٰ سولنگی

دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے آہنی برادر کا درجہ رکھتے ہیں، مرتضی¸ٰ سولنگی

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی روابط صدیوں پرانے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک سے یہ روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں، مرتضیٰ¸ سولنگی

سی پیک دونوں ممالک کے مابین تاریخی معاشی تعاون کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے، مرتضیٰ¸ سولنگی

چین اور پاکستان نے ۲۰۲۳ءکو دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تبادلوں کا سال قرار دیا ہے، مرتضیٰ¸ سولنگی

اس کا مقصد عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے باہمی فائدے کیلئے متحرک سیاحت اور ثقافتی ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے، مرتضیٰ¸ٰ سولنگی

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) خطے کے رکن ممالک کے لئے سماجی، اقتصادی، مواصلات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور پائیدار تعاون کے فروغ کے لئے مفید اور امید افزا پلیٹ فارم ہے، مرتضیٰ سولنگی

ریڈیو، ٹیلی ویژن اور دیگر آڈیو وژیول مصنوعات کے شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان تعاون تنظیم کی کامیابی کا مظہر ہے، مرتضیٰ سولنگی

مزید پڑھیں: گرلز کپ کراچی: کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنان

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے پاکستان میڈیا تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، مرتضیٰ¸ٰ سولنگی

مرکزی میڈیا اور سوشل میڈیا میں تعاون عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لئے انتہائی اہم ہے، مرتضیٰ سولنگی

ثقافتی وابستگی کو فروغ دینے کیلئے ایس سی او رکن ممالک کی میڈیا تنظیموں کو مشترکہ اشاعت اور دستاویزی فلموں سمیت مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی میڈیا تنظیموں کو پاکستان کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور دیگر منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ایک دوسرے کے تجربات اور جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکتے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

مشترکہ پروڈکشنز ہمارے ممالک کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی، مرتضیٰ سولنگی

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk