google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

مستحکم آ پر یشنز،پا ٸیدار ترقی ہواوے، 2022 کی سالانہ رپو رٹ جار ی

چیٸرمین ہواوے روٹیٹنگ ایرک سو نے کہا کہ 2022 میں بیرونی چیلنجنگ ،غیر ضروری عوامل کی وجہ سے ہواوے کے آ پر یشنز کو نقصان پہنچا لیکن پھر بھی ہواوے نے اپنی ترقی کی رفتار کو کم نہیں ہو نے دیا

   اسلام آباد، 1 اپریل  2023 (جی این پی) : ہواوے نے کمپنی کی مستحکم آ پر یشنز اور پا ٸیدار ترقی کے حوالے سے 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔کمپنی نے 92.37 بلین یو ایس ڈالر ریو نیو اور 5.12بلین یو ایس ڈالر خالص منا فع کمایا ۔ہواوے نے 2022 میں 23.22بلین کے سالانہ اخراجات کیساتھ آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کو مضبوط بنیادو ں پر آ گے بڑھایا جو کمپنی کی سالانہ آ مدنی کا 25.1 فیصد ہے اور گذشتہ دس سالو ں میں اس کے کل آ ر اینڈ ڈی اخراجات 140.55 بلین یو ایس ڈالر سے زیادہ ہیں۔

اس موقع پر پر یس کانفرنس کرتے ہو ٸے چیٸرمین ہواوے روٹیٹنگ ایرک سو نے کہا کہ 2022 میں بیرونی چیلنجنگ ،غیر ضروری عوامل کی وجہ سے ہواوے کے آ پر یشنز کو نقصان پہنچا لیکن پھر بھی ہواوے نے اپنی ترقی کی رفتار کو کم نہیں ہو نے دیا۔

اپنے کاروبار کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہو ٸے صارفین کیلٸے پیش پیش رہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ٸے سی ایف او ہو اوے سبر ینا منگ نے کہا کہ 2022 میں کا فی دباٶ کے باوجود مجمو عی کاروباری نتا ٸج ہماری پیشن گو ٸی کے مطابق رہے 2022 کے آخر میں ذمہ داری کا تنا سب 58.9فیصد تھا۔نقد بیلنس 25.35 بلین یو ایس ڈالر تھا۔ہمارے مجموعی بیلنس اثاثے 0.14 ٹریلین یو ایس ڈالر تک پہنچ گٸے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور کی ملاقات 

اب ہماری مالی پو زیشن مستحکم ہے۔2022میں ہمارا کل آ ر اینڈ ڈی خرچ 23.22 بلین یو ایس ڈالر تھا ۔ہواوے کے کیرٸیر،انٹر پراٸزر اور صارفین کے کاروبار سے آ مدنی بالترتیب 40.84بلین ،19.15بلین،30.84بلین یو ایس ڈالر تھی۔اپنے ایکو سسٹم پا رٹنرز کیساتھ مل کر ہواوے نے کا فی ترقی کی ہے کمپنی نے ہارمونیس،کنپینج ،ایسینڈ کیساتھ مل کر کلا ٶڈ پو رٹ فو لیو میں اپنی صلاحتیو ں کو منوایا ہے۔

ہواوے 40ہزار سے زیادہ ایکو سسٹم پا رٹنرز کیساتھ کام کر رہا ہےتاکہ جدت کو فروغ دیا جا سکے۔ 2023 میں ہواوے مزید ترقی کا مشن لے کر آ گے بڑھ رہا ہے۔2022کی سالانہ رپو رٹ کو بین الاقوامی بگ فور اکا ٶنٹنگ فرم کے پی ای جی کے ذیعے آ ڈٹ کروایا گیا ہے ۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk