google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

صدر عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور کی ملاقات

پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد، 28 مارچ  2023 (جی این پی) : صدر عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر محمد سعید سرور کی ملاقات

صدر مملکت کا تاجکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر زور

دونوں برادر ممالک کی ترقی کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت

پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، صدر مملکت

پاکستان “وژن وسطی ایشیا” پالیسی کے تحت تمام وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بہتر، نتیجہ خیز اور پائیدار روابط قائم کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت

پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں روابط مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے ، صدر مملکت

کاسا 1000 توانائی منصوبہ وژن وسطی ایشیاء کا ایک اہم جزو ہے، صدر عارف علوی

تاجکستان میں پاکستان کے سفیر توانائی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے کام کریں ، صدر مملکت

نامزد سفیر تاجکستان میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں، صدر عارف علوی

صدر مملکت کا دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان علمی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور

تاجک طلباء ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی مواد تک رسائی حاصل کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا بھارت کی اقلیت دشمن اور مسلمان دشمن پالیسیاں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور

بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے ، صدر مملکت

صدر مملکت نے محمد سعید سرور کو تاجکستان میں بطور پاکستان کے سفیر تعیناتی پر مبارکباد دی

نامزد سفیر برادر ملک تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں، صدر مملکت

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk