google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ایچ ای سی نے ما ٸیکرو سافٹ امیجن کپ 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا

اسلام آباد، 21 مارچ  2023 (جی این پی) : ماٸیکرو سافٹ اور پا کستان ہا ٸر ایجو کیشن کمیشن نے امیجن کپ 2023 کے فا تحین کا اعلان کر دیا ۔مہمان خصوصی ڈاٸر یکٹر جنرل اسلامک ورلڈ ایجو کیشنل ساٸنٹفک اینڈ کلچرل آ گنا  ٸزیشن (ICESCO)ڈاکٹر سلیم ایم المالک نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ٸے کہا کہ ما ٸیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کیساتھ اس طر ح کی شراکتیں طلباء کو جدید ٹیکنالو جی کے استعمال میں مدد دیتے ہیں ۔

اس موقع پر کنٹری ایجو کیشن لیڈما ٸیکرو سافٹ پا کستان جبران جمشید نے کہا کہ ماٸیکرو سافٹ طلباء کو جدید ترین ٹیکنالوجی ،تربیت، جدید ٹیکنالوجی تک رساٸی کے ذریعے 21ویں صدی کی مہارتو ں کو سیکھنے کے قابل بناتا ہے ۔

اس کی زندہ مثال امیجن کیپ ہے جس میں طلباء کو مستقبل میں آ گے بڑ ھنے کیلٸے نٸے مواقع فراہم کٸے گٸے ہیں ۔ماٸیکرو سافٹ نے امیجن کپ کے مقابلوں کی چارو ں کیٹیگر یز میں جیتنے والو ں کا اعلان کیا۔ارتھ کیٹیگر ی میں ٹیم سمارٹ فروٹی با ٸٹس محمد نواز شریف یو نیورسٹی آ ف ایگری کلچر ملتان نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔طرز زندگی کی کیٹیگری میں عثمان انسٹیٹیوٹ آ ف ٹیکنا لوجی کراچی کی ٹیم جر نو ولٹ نے پہلی پو زیشن حا صل کی ۔

یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی سے تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور کی ملاقات 

لا ٸف سٹاٸل کیٹیگری میں ٹیم ہیون لا ٸف سیورز شامل تھی ۔مزید برآ ں شمالی ، مرکز،جنوبی ،بلوچستان سے مزید 9 یو نیورسٹی ٹیمو ں کو امیجن کپ کے علاقاٸی اور رنر اپ قرار دیا گیا۔چار جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات بھی دیٸے گٸے ۔اب یہ ٹیمیں دنیا کی ٹاپ فا ٸنلسٹ ٹیمو ں کیساتھ مقابلہ کرتے ہو ٸے بین الاقوامی سطح پر پا کستان کی نماٸندگی کر ینگی ۔

امیجن کپ نے طلباء میں کام کرنے کی مثبت سوچ کو فروغ دیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ امیجن کپ طلباء،سافٹ ویٸر ڈویلپرز اور کا روباری افراد کو دنیا کے بڑے چیلنجز کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے ۔اس موقع پر چیٸرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ما ٸیکرو سافٹ اور ایچ ای سی تعلیمی شعبے میں ٹیک ریفا مز متعارف کرانے کیلٸے مسلسل کا م کر رہے ہیں ۔

امیجن کپ ان منصوبو ں میں سے ایک ہے جس پر ماٸیکرو سافٹ اور ایچ ای سی دونو ں کو فخر ہے۔ ما ٸیکرو سافٹ نے پہلے ہی ایچ ای سی کیساتھ تعلیمی تبدیلی کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس میں پا کستان کے اہم اعلی تعلیمی اداروں کا احا طہ کیا گیا ہے۔معاہدے کے تحت ما ٸیکرو سافٹ 100000اہل طلباء کو تربیت دے کرمفت سر ٹیفکیٹ دے گا ۔تقریب میں متعدد واٸس چا نسلرز ،تعلیمی رہنما ٶں کیساتھ دیگر اہم مہمانو ں نے شرکت کی۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk