google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

زرعی ترقیاتی بینک کا گروٹیک کے ساتھ معاہدہ

سروسز  کسانوں کو درپیش زرعی مسائل سے نمٹنے کے لیے زرعی ترقیاتی بینک کو تکنیکی حل فراہم کرے گی۔

زرعی ٹیکنالوجی کمپنی GROWTECH سروسزکے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
1,120

اسلام آباد ، 13 اکتوبر2021

GROWTECH ترقیاتی بینک نے ایک معروف زرعی ٹیکنالوجی کمپنی

 GROWTECH سروسزکے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق

سروسز  کسانوں کو درپیش زرعی مسائل سے نمٹنے کے لیے زرعی ترقیاتی بینک کو تکنیکی حل فراہم کرے گی۔

اس موقع پر بانی گروٹیک، جناب فیصل بلال نے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبے کو پیداوار میں کمی کے حوالے سے

چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے معروف زرعی بینک نے ہماری خدمات حاصل کرنے کے لیے ہمارے

ساتھ معاہدہ کیاہے جس سے کسانوں کے اخراجات میں کمی اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے کسانوں

کی کمائی میں بہتری آئے گی اور اس کے نتیجے میں مجموعی زرعی معیشت میں تیزی آئے گی۔

 Growtech اس تعاون کے ذریعے ، زرعی ترقیاتی بینک کے تحت کسانوں کو

کی فراہم کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ گروٹیک کسانوں کو ریموٹ سینسنگ پر

مبنی خدمات فراہم کرے گا اور زرعی زمین کے مسائل ، متاثرہ علاقوں کا تعین ، فصلوں کی صحت اور غذائیت کی

ضروریات کو حل کرنے میں مدد دے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسانوں کو متوازن کھاد کے منصوبے کے لیے سفارشات

بھی دی جائیں گی تاکہ پیداواری لاگت کو کم کیا جا سکے۔ گروٹیک سائنسی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اس کی اپنی زرعی ماہرین

کی ٹیم کسانوں کو اپنے تجزیے اور سفارشات سے رہنمائی کر رہی ہے۔

، GROWTECH کمپنی نے ایک ایپلی کیشن

ایپ بھی تیار کی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو متعلقہ سہولیات فراہم کر رہی ہے

اور اس میں کسانوں کی ای شاپس جیسی سہولت بھی شامل ہوگی۔ اب تک گروٹیک کارپوریٹ لیول

پر اور کسانوں کو انفرادی طور پر اپنی خدمات فراہم کر چکا ہے۔

گروٹیک کے کوفاؤنڈرز ، مسٹر شاہنواز محمود اور جناب عبدالرحمن نے صدر زرعی ترقیاتی بینک

جناب محمد شہباز جمیل اور ان کی ٹیم سے تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk