google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک کیلئے یونیفارم اور اکریڈٹیشن مرکز ستمبر میں مکمل ہو گا

بیجنگ(جی این پی):  بیجنگ کے بڑے منصوبے تعمیر کرنے والی کمپنی کے صدرمقام نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ2022اولمپک سرمائی کھیلوں کیلئے یونیفارم اور اکریڈٹیشن مرکز(یو اے سی)کی تکمیل رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔یو اے سی بیجنگ توانائی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے توانائی کے شی جیانگ شان تھرمل پلانٹ میں حرارت کے پمپس والا کمرہ اور باقی گوداموں کی تعمیر نوہے،یہ پرانی صنعتی سہولیات کی بحالی اور مقامی سطح پر ترقی کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کھیلوں کے بعد اسے ثقافت اور تخلیقی مصنوعات کے مرکز میں تبدیل کردیاجائے گا۔پورا منصوبہ 23ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور عمارت کی تعمیر نو کا رقبہ 11ہزار400مربع میٹر ہے۔تعمیراتی ٹیم کے مطابق اس سہولت کی تعمیر رواں سال15اپریل کو شروع ہوئی تھی اور ستمبر میں بیجنگ2022 کے منتظمین کے حوالے کئے جانے کی توقع ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk