فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز ایکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی چئیرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن اور ان کی ٹیم کےتعلیمی اقدامات کی شدید مزمت، عدم اعتماد کا اظہار

631

اسلام آباد (جی این پی): فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز ایکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی چئیرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن اور ان کی ٹیم کےتعلیمی اقدامات کی شدید مزمت، عدم اعتماد کا اظہار

تفصیلات کے مطابق پاکستانی یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبران پر مشتمل تنظیم فپواسا کی جانب سے چئیرمین HEC ڈاکٹر طارق بنوری اور ان کی ٹیم کی جانب سے اٹھائے جانی والی نئ تعلیمی پالیسیز اور اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔

فپواسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چئیرمین HEC ہائرایجوکیشن کی ایسی پالیسز متعارف کروا رہے ہیں جس سے ہائرایجوکیشن سیکٹر اور پاکستان کے تعلیمی نظام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
21 اپریل 2020 کو فپواسا کی ایگزیکٹیو کونسل کی آن لائن میٹنگ  میں ایسے کئ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور کرونا کے باعث لاک ڈاون کا ہائیرایجوکیشن سیکٹر پر پڑنے والے اثرات  کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فپواسا کی جانب سے طلبہ اور والدین کو یقین دلایا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز ایکڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن، ہائرایجوکیشن سیکٹر کے تعلیمی نظام کو تباہ نہیں ہونے دے گی۔
فپواسا کی ایگزیکٹیو کونسل کی آن لائن میٹنگ جس کی صدارت ڈاکٹر سہیل یوسف نے کی ، میٹنگ کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ فیڈریشن ،چئیرمین HEC کے فپواسا نمائندگان کے ساتھ غیر مناسب رویے پر شدید افسوس کا اظہار کرتی ہے- بیان میں کہا گیا کہ چئیرمین HEC فپواسا نمائندگان و فیکلٹی کے ساتھ مل کر بیٹھنے سے ہمیشہ کتراتے رہے ہیں۔
فپواسا کی جانب سے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے پر بھی اظہار برمی کیا، زرائع نے بتایا کہ فیڈریشن کی جانب سے کہا گیاہے کہ  ایسے اقدامات اٹھائے جانے پر طلبہ اور والدین میں خوف کی لہر ہے۔

فیڈریشن نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی حالیہ کارگردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ اعلامیہ دیا کہ حکومت کی جانب سے HEC کے بجٹ میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ مزید کٹ لگادیے گئے ہیں، چئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن اور ان کی ٹیم اپنی ساکھ قائم کرنے اور HEC کو بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

فپواسا کی ایگزیکٹیو کونسل کی آن لائن میٹنگ میں بی پی ایس(BPS) اور ٹی ٹی ایس(TTS) پر نظر ثانی کے لیے قائم کردہ کیمیٹی کے اجلاس کو جلد از جلد بلانے پر زور دیا تاکہ کئ سالوں سے پڑے حل طلب مسائل کو جلد از جلد مکمل کرکے حل کیا جاسکے۔

فپواسا کی جانب سے HEC کی متعارف کردہ نئ ریسرچ جنرل پالیسز کو مسترد کرتے ہوئے فی الفور ختم کرنے پر زور دیا گیا اور کہا کہ اگر HEC یونیورسٹیز و فکیلٹی کو اعتماد میں لیے بنا ایسی من پسند اور بےکار پالیسز مرتب کرتا رہا تو فپواسا اس پر اپنے شدید ردعمل کا حق محفوظ رکھتی ہے اور ان پالیسز کو مکمل رد کرتے ہوئے چئیرمین HEC اور ان کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرے گی

فپوسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بی پی ایس(BPS) فیکلٹی کی پرموشن کے لیے درس و تدریس کے تجربے کو شامل کیا جائے  اور فکیلٹی کے لیے ٹیکس ربیٹ 75% بحال کیا جائے۔ مزید کہا گیا گیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی جامعات میں التوا کا شکار وائس چانسلرز کی تقرریوں کو فی الفور میرٹ پر مکمل کیا جائے۔
آخر میں فپواسا کی جانب سے متفقہ اعلامیہ دیا گیا کہ اگر مندرجہ بالا سفارشات اور مطالبات پر عمل نہ کیا گیا گو فپواسا کے پاس بائکاٹ کے علاوہ کوئ حل نہ ہوگا۔