وزیر خارجہ کی زیر صدارت، اندرونی روابط میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ایپلیکیشن "ایف ایم ڈائریکٹ” کے اجراء کی تقریب
:(جی این پی)اسلام آباد
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، اندرونی روابط میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ایپلیکیشن "ایف ایم ڈائریکٹ” کے اجراء کی تقریب وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم علی خان، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان مس تانیہ ایدریس،چیرمین نادرہ عثمان مبین، سی ای او، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شباہت علی شاہ، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، ڈیجیٹل ایکسپرٹ عمران غزالی اور وزارت خارجہ کی ڈیجیٹل کونسل کے ممبران اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران تقریب میں شریک۔
دنیا بھر میں موجود 60 سے زائد پاکستانی سفارتخانوں کے سربراہان ڈیجیٹل رابطے کے ذریعے تقریب میں شریک۔
وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ اور دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے گذشتہ برس دسمبر میں "وژن ایف او” کا آغاز کیا تھا
اس کا مقصد، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزارت خارجہ کی کارکردگی اور روابط کو مستحکم اور موثر بنانا تھا
وژن ایف او کے تحت ہی ایف ایم کنکٹ (کافی مارننگ) کے سلسلے کا آغاز کیا گیا جس کے تحت وزیر خارجہ ہر ماہ مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اہم خارجہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں یہ سلسلہ بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ، اہم خارجہ امور پر مشاورت کیلئے ماہرین امور خارجہ، ریٹائرڈ خارجہ سیکریٹریز پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل بھی قائم کر چکے ہیں اس مشاورتی کونسل کے متعدد اجلاس وزارت خارجہ میں ہو چکے ہیں۔
آج وزیر خارجہ وژن ایف او کے تحت، وزارت خارجہ کے افسران کے ساتھ رابطے کو موثر بنانے کیلئے "ایف ایم ڈائریکٹ”ایپلیکیشن کا اجراء کر رہے ہیں
ایف ایم ڈائریکٹ، کا مقصد وزارت خارجہ میں اندرونی روابط کو فروغ دے کر میرٹ، شفافیت اور فیصلہ سازی میں افسران کی آراء کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے
ایف ایم ڈائریکٹ، موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر اندرونی روابط کے فروغ میں موثر ثابت ہو گی
ایف ایم ڈائریکٹ ایپلیکیشن کے اجراء سے وزرات خارجہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ، جملہ افسران، گریڈ اور منصب کی تفریق سے بالاتر، بلا امتیاز وزیر خارجہ سے ڈیجیٹل رابطہ کر سکیں گے اور خارجہ پالیسی امور پر، اپنی آراء دے سکیں گے