وزارت خارجہ میں کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد ۔ (گلوبل نیوز پاکستان)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارت خارجہ میں کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا ،معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری ہوابازی ڈویژن حسن ناصر جامی، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ جنرل عامر اکرام، سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام کی اجلاس میں شرکت۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس اہم مسئلے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ کرونا وائرس کی بیرونی ممالک سے پاکستان ممکنہ آمد کے خطرے کو روکنے کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ملک سے آنے والی فلائٹس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسی دوران صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس وقت بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلائٹس آپریشن معطل ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا عالمی وبا کے پھیلاؤ کی نوعیت اور رسک اسسمنٹ کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے ائرپورٹ پر مسافروں کے ٹیسٹ اور کوارنٹائین کی سہولت اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا
ایک طرف ہماری استعداد کار میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن دوسری طرف وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ہمیں اس صورت حال کو متواتر دیکھنا ہو گا ۔ ہم نے جب چین میں مقیم پاکستانی طلباء کو پریشر کے باوجود واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا تو آج وہی طلبہ ہمارے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی
اجلاس میں 4 اپریل کو بین الاقوامی فلائیٹس بحال ہونے کی صورت میں، لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئیں۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر سامنے آنے والی تجاویز کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔