اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزارت خارجہ آمد

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا

228

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزارت خارجہ آمد

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

کچھ ہی دیر بعد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوگی

اس ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

آج شام، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، وزارت خارجہ میں، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان،سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سیکریٹری جنرل عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

کانفرنس میں افغانستان، ایران سمیت 20 سے زائد ممالک کے وفود اور یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلپو گرانڈی بھی شریک ہوں گے ۔

سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی پیس کیپرز سے ملیں گے اور اس حوالے سے ایک تصویری نمائش بھی دیکھیں گے۔

انتونیو گوتریس 18 فروری کو لاہور اور گردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے، جہاں وہ تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کریں گے۔

لاہور میں اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے اور لاہور میں انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے