وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سلطنت_ عمان کے نئے حکمران، سلطان ہیتھم بن طارق السید سے ملاقات

وزیر خارجہ نے صدر_پاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے،ان کے پیش رو سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت

233

اسلام آباد 14 جنوری 2020 ( جی این پی ) : وزیر خارجہ نے صدر_پاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے،ان کے پیش رو سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پاکستان کی حکومت اور عوام ، عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک ، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے دور حکومت میں "عمان "نے مثالی ترقی کی ۔ سلطان قابوس کے دنیا سے رخصت ہونے سے ، سلطنت_عمان ایک ہر دلعزیز لیڈر اور پاکستان ایک مخلص، بااعتماد اور پرخلوص دوست سے محروم ہوا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے مرحوم سلطان قابوس کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی سلطان ہیتھم نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آمد اور تعزیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عمان کی حکومت مرحوم سلطان ،کے زریں اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔ سلطان ہیتھم بن طارق السید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں عمان اور پاکستان کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جی این پی )