انٹریونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کی جانب سے سال 2020 میں سرگرمیوں کی تفصیل جاری

بین الاقوامی طلبا سمر کیمپ جولائی تا اگست 2020 مالاکنڈ سوات, اسلام آباد میں بین الاقوامی طلباء اسکل اور انٹرپرینیورشپ کنونشن

189

اسلام آباد 14 جنوری 2020 (جی این پی )
ملک کی 52 جامعات پر مشتمل سب سے بڑے کنسورشیم (IUCPSS) کی جانب سے طلبہ و طالبات، وائس چانسلر اور ملکی جامعات کے درمیان ربط کو بڑھانے اور طلبہ کی سماجی، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی لسٹ برائے 2020 جاری کردی گئ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دیگر جاری پروگراموں کے علاوہ شریک تنظیموں کے قریبی تعاون سے ، چار نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جن میں
بین الاقوامی یوتھ لیڈرشپ پروگرام اسلام آباد،
بین الاقوامی طلبا سمر کیمپ جولائی تا اگست 2020 مالاکنڈ سوات, اسلام آباد میں بین الاقوامی طلباء اسکل اور انٹرپرینیورشپ کنونشن و ایکسپو ستمبر 2020، جبکہ انٹرنیشنل طلبہ سوسائٹیز کنونشن و مقابلہ جات 2020 لاہور شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے بین الااقوامی طلبہ کنونشن کو جنوبی پنجاب میں کروانے کی منظوری دی گئ ہے علاوہ ازیں وائس چانسلرز اور طلبہ کے درمیان بین الصوبائ سطح پر تعاون کو بڑھانے کے لیے چاروں صوبائ دارالحکومت سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جامعات میں بھی ٹریننگ سیشن اور ورکشاپس کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر رابطہ کاری IUCPSS شبیر حسین لدھڑ نے بتایا کہ طلبہ کو جاب کے مواقع فراہم کرنے اور جامعات میں طلبہ کی اینگجیمنٹس کے حوالے سے بھی کم دورانیے کے خصوصی پروگرامز شامل کیے گئے ہیں۔(جی این پی )