امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ
جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مبصرین مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے
اسلام آباد (جی این پی) 3 جنوری 2020 : جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ اور عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مبصرین مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے اور ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں تبصرےبھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس حملے کے اب تک کئی نتائج سامنے آئے جیسے ۔ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی خبر آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عموماً مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ برطانوی ماہرِ معاشیات جیسن ٹووے کے مطابق ہر چیز کا انحصار ایران کے ردِعمل پر ہوگا۔ ’ہمیں خدشات ہیں کہ اس پیش رفت سے خطے میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس وقت پوری دنیا کی توجہ عراق پر مرکوز ہے اور سب یہ جاننے کے لیے بےچین ہیں کہ جس ملک کی سرزمین پر یہ حملہ ہوا ہے ان کا ردعمل کیا ہو گا۔ عراق کا سرکاری موقف ہے کہ امریکی کارروائی اس کی ’سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ملک کے وقار پر کھلاحملہ ہے۔(جی این پی)