منشیات کیس میں رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظو

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت میں ضمانت کی درخواست منظور

307

اسلام آباد ( جی این پی)  24 دسمبر 2019 : لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کیمطابق لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے، اور رانا ثناءاللہ کو 10،10 لاکھ روپے دو مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز راناثناءاللہ کے وکلاء نے دلائل دینے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے بعد ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، اور وہ جسمانی ریمانڈ پر جیل میں قید ہے۔