بھارت میں متنازع قانون کیخلاف کئی شہروں میں احتجاج جاری
اسلام آباد : (جی این پی ) 19 دسمبر 2019 : آج بھارت میں مختلف تنظیموں کی کال پر نئی دہلی، ممبئ بشمول دیگر شہروں میں ہڑتال جبکہ شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردیاگیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب شہریت سے متعلق بل کے خلاف احتجاجوں کی زور شہروں سے کئی ریاستوں تک پھیل گئ ہے ، کئ شہروں میں دفعہ 144 نافذ اور نئی دہلی میں انٹرنیٹ کی سروس معطل کردیا گیا۔ متعدد بھارتی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی کال پر آج شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہے ۔ جبکہ نئی دہلی، اترپردیش اور کرناٹک میں پولیس نے دفعہ 144 نافذ کرکے مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔