سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ہی ریٹائرڈ ہوں گے، مشیربرائے ادراہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین

303

اسلام آباد ( جی این پی) 19 دسمبر 2019
وزیر اعظم کے مشیر برائے ادرہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر حسین عشرت نے حصوصی انٹرویو میں کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی 60 سے 63 کی عمر میں ریٹائرڈ ہونے کو زیرِغور لایا تھا تاہم حکومت نے اب فیصلہ کرلیا ہے، کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ہی ریٹائرڈ ہوجائے گے۔ مزید کہا کہ ہرسال وفاق میں 12 سے 14 ہزار ملازمتیں دستیاب ہوتی ہے، لہذا یہ فیصلہ نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا، کیونکہ وفاقی ملازمین کی تعداد 15 سے 16 لاکھ ہے، جس میں اب بھی 12 فیصد نشستیں خالی ہے۔