مشرف غدار نہیں ہوسکتا، ترجمان پاک فوج

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف غدار نہیں ہوسکتے، انہوں کہاکہ کیس میں آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے لہذا اس فیصلے پر فوج

265

اسلام آباد ( جی این پی) 18 دسمبر 2019 : جنرل( ر ) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دینے پر ردعمل کرتے ہوئے ڈی جی آئ ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف غدار نہیں ہوسکتے، انہوں کہاکہ کیس میں آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے لہذا اس فیصلے پر فوج میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ مزید تفصیلات کیمطابق ایک روز قبل اسلام آباد کی حصوصی عدالت نے سابق صدر و جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا گیا، اس فیصلے تاریخی فیصلے کے بعد ‘ جی ایچ کیو’ میں راولپنڈی میں اعلیٰ فوجی قیادت کا اجلاس ہوا۔ جس کے بعد ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے تحریری بیان میں کہا گیا کہ مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کیمٹی اور صدر پاکستان رہ چکے ہے، مزید کہا کہ انہوں نے 40 سال وطن کی خدمت کی اور ملک کی دفاع کیلئے جنگیں لڑی، لہذا حصوصی عدالت کے فیصلے پر پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔