وزیر اعظم پہلے عالمی پناہ گزین فورم میں شرکت کرنے کیلئے جینیوا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان پہلے عالمی پناہ گزین فورم میں شرکت کرنے کیلئے سوئیزرلینڈ کے جینیوا پہنچ گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ جینیوا

208

اسلام آباد (جی این پی ) 17دسمبر 2019 : وزیراعظم عمران خان پہلے عالمی پناہ گزین فورم میں شرکت کرنے کیلئے سوئیزرلینڈ کے جینیوا پہنچ گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ جینیوا میں مستقل نمائندہ پاکستان سفیر خلیل ہاشمی، سوئیزرلینڈ کے حکومتی نمائندے اور اقوامِ متحدہ کے ہائ کمشنر برائے رفیوج نے آئیرپورٹ ہر استقبال کیا، اس فورم کی میزبانی یواین ایچ سی آر کے ہائ کمشنر اور سوئیزرلینڈ کے حکومتی نمائندے کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ، ترک صدر اردگان سمیت کوسٹاریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے رہنماوں کو، مہاجرین کی فلاح وبہبود کے حوالے اس فورم میں شرکت کرنے کیلئے دعوت دی گئ ہیں۔ یاد رہے کہ اکیسویں صدی کے مہاجرین سے متعلق عالمی رفیوج فورم کا پہلا بڑا اجلاس ہے ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجربہ پر بحث کریں گے۔