وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ قطر پہنچ گئے۔ وہ دوحہ میں

263

:اسلام آباد: (جی این پی) 3 دسمبر2019 : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ قطر پہنچ گئے۔ وہ دوحہ میں ہونے والی (دوسرا کولالمپور سمیٹ) وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو کولمبو میں سری لنکا کے نو منتخب صدر گوٹابایا راجاپاکسہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے صدر پاکستان عارف علوی کا خط بھی سری لنکا کے صدر کو حوالے کیا، جس میں ان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔