وزیر خارجہ سری لنکا پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کی نومنتحب قیادت سے ملاقات کےلئے 2 روزہ دورے پر کولمبو پہنچ گئے۔

344

اسلام آباد: ( جی این پی ) 2 دسمبر 2019 : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کی نومنتحب قیادت سے
ملاقات کےلئے 2 روزہ دورے پر کولمبو پہنچ گئے۔ اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نو منتحب قیادت کو مبارکباد بھی پہنچائیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کے نو منتحب صدر گوٹابایاراجاپکسے اور وزیراعظم مہندا راجا پکسے سے ملاقات کریں گے اور انہیں مبارکباد دیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سری لنکن وزیرخارجہ دنیش گوناوردھنے سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے۔