سی پیک سے پاکستانیوں کیلئے 75 ہزار نوکریاں فراہم کیں
حکام سرمایاکاری بورڈ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری مختلف منصوبوں سے پاکستانیوں کیلئے 75 ہزار ملازمتیں فراہم
اسلام آباد: (جی این پی) 2 دسمبر 2019 : حکام سرمایاکاری بورڈ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری مختلف منصوبوں سے پاکستانیوں کیلئے 75 ہزار ملازمتیں فراہم کیں، جسکی بدولت ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 ایس ایم ایز نے سی پیک کی تعمیر میں ہزاروں نوکریاں فراہم کیں۔ انکے مطابق سکھر ملتان موٹروے پروجیکٹ کے دوران کثیر تعداد میں پاکستانی تکنیکی ماہرین کو تربیت بھی دی گئ۔ سی پیک کے تحت زیادہ تر ملازمتیں خواتین کو مل رہی ہے ، مزید کہا کہ پورٹ قاسم پاورپلانٹ کی تعمیر کے دوران 4000 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا۔ اور آپریشنل مرحلے میں 1270 افراد کو روزگار ملا جبکہ 150 انجنئیرز کو تکنیکی تربیت کیلئے چین بھیجا گیا۔