Tuesday, July 1, 2025

اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں سے بجلی ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے خط لکھ دئیے

اسلام آباد، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دئیے۔
اپنے خطوط میں وفاقی وزیر نے مختلف چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگی ختم کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہیں اور اس پر مختلف محصولات کا اضافی بوجھ بلوں کو مزید پیچیدہ بناتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنے بجلی کے اخراجات کو سمجھنا اور سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطوط میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں نجی پاور کمپنیوں سے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت، سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی، اور دیگر اصلاحات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت بجلی کے بلوں کو سادہ بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے تاکہ یہ صرف بجلی کے استعمال کی اصل لاگت کو ظاہر کریں اور انہیں مختلف قسم کی رقوم کی وصولی کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔
سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے خط میں لکھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے، ہم صارفین کے بلوں سے غیر متعلقہ چارجز کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: “اسی سلسلے میں، پاور ڈویژن نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی بند کر دی جائے گی۔ ہم صوبائی حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صوبائی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے متبادل ذرائع تلاش کریں اور بجلی کے بلوں کو اس مقصد کے لیے استعمال نہ کریں۔”

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی کے بل زیادہ شفاف اور سمجھنے میں آسان ہوں گے بلکہ صارفین مختلف چارجز کی بجائے صرف بجلی کی اصل قیمت ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر نے تمام وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے متبادل محصولات کے ذرائع کی نشاندہی اور ان کے نفاذ میں بھرپور تعاون کریں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Minister praises PCSIR’s innovation in hemp-based food, cosmetics, and pharma

Federal Minister for Science and Technology visit to PCSIR...

Operational readiness key to success in modern warfare, Admiral Naveed

Karachi :   Admiral Naveed Ashraf, Chief of the Naval...

Iran-Israel ceasefire averted major global energy and security risks, Speakers

‘Neither Iran nor Israel can sustain a protracted conflict,...

پاکستان میں پی ایم اینڈ ڈی سی CPD سسٹم نافذ کرے گا

اعلیٰ سطحی ACCME وفد کا پی ایم اینڈ ڈی...

Dar calls on India to reconsider its current hostile policies

Institute of Strategic Studies Islamabad (ISSI) commemorated its 52nd...

Related Articles

Popular Categories