
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان ، نے اوسلو، ناروے میں خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی ممتاز تنظیم پاتھ فائینڈر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کا دائرہ کار پاکستان میں خصوصی افراد کی بااختیاری کے پیش نظر ڈیجیٹل شمولیت، رسائی اور آئی سی ٹی کے استعمال سے متعلقہ چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال تھا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے تمام طبقات کے لئے مساوی رسائی کے پیش نظر ڈیجیٹل پالیسیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ایسے اشتراکی اقدامات کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا جس سے ڈیجیٹل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہو اور تمام پلیٹ فارمز پر رسائی کے معیارات فروغ پائیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے ایک ایسے ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے جہاں خصوصی افراد سمیت ہر شہری کے لئے بلا تفریق سہولیات اور مواقع تک یکساں رسائی ممکن ہو۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.