Monday, June 30, 2025

ہائی کورٹ نے باکسنگ فیڈریشن کے سابق عہدیداران کا معاملہ پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹرز پینل کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد۔:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر محمد خالد محمود اور سابق سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز  پر تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کے فیصلے کو عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے معاملہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین کی شق 23 کے تحت قائم کردہ ایڈجوڈیکیٹرز پینل کو بھجوا دیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ چونکہ پی ایس بی کے آئین میں اپیل کا مؤثر فورم موجود ہے، لہٰذا براہ راست عدالت میں رٹ دائر کرنا قبل از وقت ہے۔ عدالت نے معاملے کو درخواست برائے داد رسی کے طور پر پینل کے روبرو زیر التواء تصور کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

درخواست گزاروں کے وکلاء اسد جاوید ایڈووکیٹ اور سید حسن علی رضا ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیئے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر سیف الرحمان رائو نے مؤقف اپنایا کہ پی ایس بی کے آئین کے مطابق ایڈجوڈیکیٹرز پینل کے پاس اپیل کا فورم موجود ہے اور فریقین کو چاہیے کہ وہ اسی فورم سے رجوع کریں۔

پی ایس بی کی جانب سے عدالت کو یقین دلایا گیا کہ پینل اف ایجوڈیکیٹر  کا فیصلہ خواہ پی ایس بی کے حق میں ہو یا خلاف، اسے مکمل طور پر تسلیم اور نافذ کیا جائے گا۔غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے ابتدائی انکوائری میں شامل کسی رکن کو پینل کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔پینل کی کارروائی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے ہوگی۔

واضح رہے کہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب فروری 2024 میں اٹلی میں ایک باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان نیوی کے باکسر ذوہیب رشید پر برطانوی نژاد پاکستانی باکسر لورا اکرم کے ہوٹل روم میں داخل ہو کر نقدی اور اپنا پاسپورٹ چوری کر کے فرار ہونے کا الزام سامنے آیا۔ اس واقعے کے بعد پی ایس بی  نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیداروں کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حتمی فیصلے تک مورخہ 27 ستمبر 2024 کو جاری کردہ تاحیات پابندی اور جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا تاکہ ایڈجوڈیکیٹرز پینل مؤثر انداز میں کارروائی کر سکے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Dar calls on India to reconsider its current hostile policies

Institute of Strategic Studies Islamabad (ISSI) commemorated its 52nd...

UK committed to ending GBV in partnership with Pakistan, Henrietta

National Launch of GBV Helpline Toolbox Sets New Standard...

PAA aims to enhance passenger experience through public feedback, DG

Sixth DG PAA e-Kacheri Held at PAA Headquarters, Karachi Karachi...

Ethiopia’s key regional role and contributions to peace and security, Dr Beker

Ambassador Dr. Jemal Calls on Defence Secretary of Pakistan...

Focus group highlights barriers to inclusion of religious minorities

Lahore: – A Focus Group Discussion (FGD) on "Mapping...

Pakistan beat Japan in 4th Match of Asian Girls Netball Championship

South Korea :    Pakistan defeated Japan by 79-39 goals...

CDA to be dissolved powers to transfer to Metropolitan Corporation, IHC

Court directs refund of illegally collected charges Islamabad : The...

Related Articles

Popular Categories