google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف کی ملاقا

اسلام آباد :ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان اور ایتھوپیا کے کاروباری افراد کے مابین رابطوں کو آسان اور بہتر بنایا جائے، صدر مملکت
نامزد سفیر پاکستانی مصنوعات کی برآمد ، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کام کریں، صدر مملکت
پاکستان -ایتھوپیا تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں، صدر مملکت
دوطرفہ تجارتی حجم بڑھا کر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت نے ایتھوپیا کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا
ایتھوپیا کے طلباء اپنی مہارتوں کو بڑھانے کیلئے ورچوئل یونیورسٹی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن/ویڈیو تعلیمی مواد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، صدر مملکت
پاکستان میں ایتھوپیا کے نوجوان سفارت کاروں کی تربیت ، بینکنگ کورسز سے ایتھوپیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ، صدر مملکت
صدر مملکت کا دنیا میں اسلامو فوبیا کے تدارک ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور
نامزد سفیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مظالم کو اجاگر کریں، صدر مملکت
نامزد سفیر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو بھی اجاگر کریں، صدر مملکت
google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk