google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات کی ملاقات

:اسلام آباد ،12 مئی 2024 (جی این پی)

آذربائیجان کے ماحولیات اور قدرتی وسائل کے وزیر عزت مآب مختار بابائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔

آذری وزیر نے وزیر اعظم کو آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کی جانب سے نومبر 2024 میں باکو میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کآپ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا

وزیر اعظم نے انتیسویں کانفرنس آف پارٹیز کے دعوت نامے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اور آذری عوام کو کآپ 29 کی میزبانی کے لیے باکو کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔ کآپ 29 اس سال موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کا سب سے اہم اجتماع ہے۔

آذری وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے؛ 2022 میں پاکستان نے ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا ۔

  مزید پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات

وزیراعظم نے کآپ 29 کے حوالے سے آذربائیجان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ کآپ 29 میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ کآپ میں شرکت کے منتظر رہیں گے جہاں انہیں صدر الہام علییوف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم نے صدر علییوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

آذری وزیر نے پاکستان میں اپنی میزبانی اور کآپ  کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کی حمایت کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ایک ایسا ایجنڈا طے کیا جا سکے جو موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی ضروریات کی مناسب عکاسی کرے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk